بھٹکل:13؍مارچ (ایس اؤ نیوز) دنیا بھر میں دہشت ناک وباء کی صورت اختیار کرنے والے کروناوائرس کے نام پر حکومت کرناٹکا نے اول جماعت سے ششم (چھٹی) جماعت تک کے بچوں کو 14 مارچ سے ہی گرما کی چھٹیوں کا اعلان کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس سلسلےمیں حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایف اے 1، ایف اے 2، ایف اے 3، ایف اے 4، ایس اے 1اور ایس اے 2 کےتحت منعقدہ امتحانات کے نمبرات کی شرح نکالی جائے اور اُسی کے گریڈ کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔ سرکار کی طرف سے اسکولوں کو کہا گیا ہے کہ گرما کی چھٹیوں کے بعد سال 2020-2021کے تعلیمی سال کا آغاز متعینہ اوقات کے مطابق ہوگا۔
سرکار کی طرف سے تمام اسکولوں کے لئے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جماعت ہفتم سےلےکر نہم جماعت کے طلبا کو 23مارچ سے تعلیمی چھٹی (اسٹڈی لئیو) پر بھیج دیا جائے۔ اور جس دن امتحان ہوگا اسی دن امتحان میں حاضرہونے کے لئے کہا جائے اور 24مارچ تک لازماً امتحانات کو مکمل کرلینے کے بعد گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
| انجمن گرلس کے آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کو بھی کل سنیچر اور پرسو اتوار کو چھٹی: انجمن گرلز ہائی اسکول اور انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ ان کے اسکولوں میں کل سنیچر 14مارچ اور پرسو 15مارچ کو آٹھویں، نویں اور دسویں کی طالبات کو چھٹی ہوگی البتہ آٹھویں اور نویں جماعت کے سکینڈ سمیسٹرکے امتحانات پیر 16 مارچ سے جاری رہیں گے۔ انجمن گرلزانگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کی ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ امتحانات ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے مثلاً 16/مارچ کواگر انگریزی امتحان تھا تو انگریزی امتحان ہی ہوگا، امتحان کے ٹائم ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ |
اہم اطلاع : ایس ایس ایل سی کے امتحانات متعینہ تواریخ کو ہی منعقد ہونگے۔اُس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں طلبا اور اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی پیچیدگی کا شکار نہ ہو۔
اسکول ذمہ داران کو اس بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ امتحانات کے دوران اگر کوئی طلبا ماسک ڈال کر پرچہ لکھنا چاہتے ہوں تو ایسے طلبا کو اجازت دی جائے۔ اور امتحانات کے دوران بھی طلبا کی حفاظت کے لئے تمام طرح کی تدابیر اختیار کی جائے۔
سرکار کی طرف سے جاری کی گئی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ بالا تمام ہدایات ریاست کے سبھی اسٹیٹ نصاب، سی بی ایس سی، آئی سی ایس سی ، آئی جی سی ایس سی ،آئی بی سمیت تمام اسکولوں کے لئے جاری کی گئی ہے۔
کل سنیچر سے بھٹکل کے سبھی پرائمری اسکولوں میں چھٹی: سرکاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھٹکل کے تمام پرائمری اسکولوں میں کل یعنی 14مارچ سے ایل کے جی، یو کے جی اور اول جماعت سے چھٹی جماعت کے بچوں کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے اور اول جماعت سے چھٹی جماعت کے بچوں کے اگر امتحانات چل رہے ہوں تو تمام امتحانات بھی رد کردئے گئے ہیں۔
انجمن حامئی مسلمین کے تمام پرائمری اسکول، نونہال سینٹرل اسکول، علی پبلک اسکول، گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور، شمس انگلش میڈیم اسکول اور مادر حوّا اسکول کے ذمہ داران نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کے اسکولوں میں سرکار کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اول جماعت سے چھٹی جماعت کے بچوں کے امتحانات رد کرتے ہوئے بچوں کو موسم گرما کی چھٹی دے دی گئی ہے۔
انجمن گرلس کے آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کو بھی کل سنیچر اور پرسو اتوار کو چھٹی: انجمن گرلز ہائی اسکول اور انجمن گرلز انگلش میڈیم ہائی اسکول کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ ان کے اسکولوں میں کل سنیچر 14مارچ اور 15مارچ کو آٹھویں، نویں اور دسویں کی طالبات کو چھٹی ہوگی البتہ آٹھویں اور نویں جماعت کے سکینڈ سمیسٹرکے امتحانات پیر 16 مارچ سے جاری رہیں گے۔ انجمن گرلزانگلش میڈیم ہائی اسکول نوائط کالونی کی ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ امتحانات ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے مثلاً 16/مارچ کواگر انگریزی امتحان تھا تو انگریزی امتحان ہی ہوگا، امتحان کے ٹائم ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ میٹرک کے امتحانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔